امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں' انتہا پسند مسلم دہشت گردوں' کے داخلے کو روکنے کے لیے جانچ پڑتال کے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیا، جس کے تحت امریکہ میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے فوری طورپر 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخل ہونے پر بھی پابندی
عائد کردی گئی۔
لیکن شہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نے اس حکم نامہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے امتیازی اور نقصاندہ قرار دیا ۔
پنٹاگون میں وزیر دفاع جمیز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو حکم نامے پر دستخط کیے۔